کراچی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک گیند پہلے ہی 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیون کونوے 101 اور کین ولیم سن نے85 رنزکی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔