دوحا میں فٹبال ورلڈ کپ میں ایران امریکا میچ کے بعد مظاہرہ کرنے والے ایرانی شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایرانی شخص ال تھمامہ اسٹیڈیم کے باہر ٹی شرٹ پہن کر خواتین، زندگی اور آزادی کے نعرے لگا رہا تھا جبکہ اس کی ٹی شرٹ پر بھی یہی الفاظ درج تھے۔ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی نے اس شخص کو نیچے گرا کر قابو کیا اور پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

- November 30, 2022
2 years ago
0
You can share this post!