فٹبال ورلڈ کپ میں پرتگال کیخلاف فتح کی خوشی میں مراکش کے کھلاڑی کے والدہ کیساتھ گراؤنڈ میں رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تاریخی فتح پر مراکش کے کھلاڑی صوفیانے بوفال اپنی والدہ کو گراونڈ میں لے آئے اور ان کے ساتھ رقص کیا۔ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مراکش ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب، پہلی افریقی اور دوسرے اسلامی ملک کی ٹیم ہے۔