ایکواڈور کی فٹبال ٹیم کا دوحا پہنچنے پرشانداراستقبال کیا گیا۔ یلوشرٹ میں ملبوس سینکڑوں مداح ایکواڈور کے پرچم تھامے ائیرپورٹ پرموجود تھے۔ کھلاڑیوں کی آمد پرمداحوں نے رقص کیا اورگانے گائے۔ ورلڈ کپ کے افتتاحی ٹاکرے میں ایکواڈور کی ٹیم 20 نومبر کوالبیت اسٹیڈیم میں میزبان قطر کے مدمقابل آئے گی۔


