دوحا:ورلڈ کپ فائنل میں شکست، فرانس کےصدرکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

دوحا:ورلڈ کپ فائنل میں شکست، فرانس کےصدرکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ٹیم کی جانب سے گول کرنے پر فرانسیسی صدر خوشی اچھلتے رہے۔ فرانس کی شکست کے بعد میکرون بھی افسردہ ہوگئے۔ گراؤنڈ میں اتر کر اپنے کھلاڑیوں کو گلے لگایا اورحوصلہ دیا۔ فائنل کے بعد میکرون فرنچ ٹیم کے چینجنگ روم پہنچ گئے اورکھلاڑیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کوآپ پرفخرہے۔ ٹیم نے فائنل میں شاندارکم بیک کیا۔ ایمباپے اورپوری ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔ ایمباپےصرف 24 سال کی عمرمیں فرانس کے عظیم کھلاڑی بن چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *