دنیا کے 100 آلودہ ترین شہر، بھارت بازی لے گیا

دنیا کے 100 آلودہ ترین شہر، بھارت بازی لے گیا

سوئٹزرلینڈ کے فضائی معیار جانچنے والے ادارے آئی کیو  کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے ایک کے علاوہ تمام شہر ایشیائی ممالک کے ہیں جن میں سے 83 شہر صرف بھارت کے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تمام شہروں میں فضا کا معیار عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیارات سے کہیں زیادہ خراب تھا۔ اس تحقیق کے لیے فضا میں پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم 2.5) کی مقدار کو دیکھا گیا۔ رپورٹ کے لیے جن 7 ہزار 800 شہروں کے فضائی معیار کو جانچا گیا ان میں سے صرف 9 فیصد شہروں کا فضائی معیار عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار کے مطابق تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بیگو سرائےگزشتہ سال دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا جہاں گزشتہ سال پی ایم 2.5 کی سطح 118.9 مائیکروگرام رہی۔گوہاٹی، دہلی اور ملاں پور اس فہرست میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک ارب 30 کروڑ لوگ یا 96 فیصد آبادی عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار سے سات گنا زیادہ آلودہ فضا میں رہتے ہیں۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے وسطی اور جنوبی ایشیا عالمی سطح پر سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خطے ہیں۔ گزشتہ سال کے سب سے زیادہ آلودہ ممالک میں  بنگلادیش، پاکستان، بھارت اور تاجکستان شامل ہیں۔

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *