حالیہ جاپانی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی تناؤ یا اضطرابی کیفیت پیٹ کی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔
جاپان، ٹوکیو یونیورسٹی آف سائنس کے محققین کا کہنا ہے کہ چوہوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چڑچڑاپن یا ذہنی پریشانی آنتوں کی بیماری کا باعث بنتی ہے۔
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں مریض کو معدے اور اس سے منسلک کئی دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں پیٹ میں درد، مروڑ، اپھارہ، اسہال اور قبض شامل ہو سکتے ہیں۔