قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹےاذہان کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو شیئرکردی۔ شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹا ایک اسپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں شعیب ملک نے بتایا کہ لنکا پریمیئر لیگ جانے سے پہلے باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا اور لانگ ڈرائیو انجوائے کی۔ ڈرائیو کے دوران ہم نے اپنے سیٹ بیلٹ باندھے تھے، آپ سب بھی بیلٹ باندھنے کو یقینی بنائیں۔ اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں مداحوں کی جانب سے شعیب ملک سے پوچھا جا رہا ہے کہ اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں، لانگ ڈرائیو کے دوران وہ ساتھ میں نظر کیوں نہیں آ رہی ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں۔ ان کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی اورنہ ہی تردید۔