دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھارتی فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کی نمائش کردی گئی۔ نمائش کے موقع پرفلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ پوری عمارت ایک مینار نما اسکرین کے طور پر دکھائی دے رہی تھی۔ مداحوں کی بڑی تعداد بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔ شاہ رخ خان نے ٹریلر کے بعد اپنا منفرد فلمی اسٹائل بھی دیا اور پٹھان کے گانے ‘جھومے جوپٹھان’ پر رقص بھی کیا۔ بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی مخالفت کے باوجود شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم کے فروغ اور مارکیٹنگ کے لیے ٹیم اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

- January 15, 2023
2 years ago
0
You can share this post!