دبئی: ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں فاسٹ بولرنسیم شاہ کا ٹی20 ڈیبیو
فاسٹ بولر نسیم شاہ ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96ویں پلیئرہیں۔ نسیم شاہ کو انجرڈ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے۔ خواہش ہے ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔