دبئی: “او بھائی مارو مجھے مارو” فیم مومن ثاقب نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ملاقات کی ویڈیو شیئرکردی

“جذبات بدل دیے”، “احساسات بدل دیے”، “او بھائی مارو مجھے مارو” جیسے جملوں سے مشہور ہونے والے کامیڈین اور اداکار مومن ثاقب نے ویرات کوہلی سے ملاقات کی ویڈیو شیئرکردی۔ ٹوئٹر پرشیئرکی گئی ویڈیو میں مومن ویرات کوہلی کو فارم میں آنے اورپاکستان کیخلاف میچ جیتنے پرمبارکباد پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں تھوڑا سا اداس ہوں لیکن کوئی بات نہیں فائنل اکٹھے کھیلیں گے۔ جس کے جواب میں کوہلی نے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ سب چلتا رہتا ہے۔

Related Articles