حکومت نےمنع کیا توبھارت نہیں جائیں گے، نجم سیٹھی

حکومت نےمنع کیا توبھارت نہیں جائیں گے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کہتے ہیں بھارت جانے یا نا جانے کا فیصلہ حکومت کا ہوتا ہے۔ اگر حکومت کہے گی تو ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گے۔ اگر منع کیا گیا تو نہیں جاٸیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ مکی آرتھرکوکوچنگ کی آفرکی ہے۔ 8 سے 10روزمیں اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ منیجمنٹ کمیٹی کے پاس معاملات چلانے کے مکمل اختیارات ہیں۔ اصل ہدف 2014 کے آئین کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کی عزت کرتا ہوں۔ ان کو کمنٹری سے بالکل نہیں روکا جائے گا۔ نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستان کا اسٹار ہے۔ وہ ہمارے دلوں میں ہے۔ ان کے بغیر ٹیم کا مزہ نہیں ہوگا۔ کرکٹ ٹیم کے معاملات کرکٹ کے لوگوں پرچھوڑوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *