ہنگامی سروسز کے حکام اور میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے ایکسپریس وے پر ایک بڑی آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بھاری ٹریفک میں پھنسے تقریبا 37 زخمی ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو امیجز میں دکھایا گیا ہے کہ آج دوپہر تقریباً 1:49 بجے دارالحکومت سیئول کے قریب سیکنڈ گیونگین ایکسپریس وے پر آگ لگنے کے فوراً بعد ایک ساؤنڈ پروف سائبان آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق بھاری ٹریفک نے گاڑیوں کا متاثرہ علاقے سے نکلنا مشکل بنا دیا کیونکہ آگ پھیل گئی تھی اور دھماکے کی آواز سنی گئی۔
جائے وقوعہ پر موجود ایک فائر آفیشل نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ میں مجموعی طور پر 44 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ایک ایمرجنسی اہلکار نے بتایا کہ پانچ افراد ہلاک اور کم از کم 37 زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔