جنوبی کوریا میں اب تک دو طرح عمر کی کیلکولیشن کی جاتی ہے۔
“کورین ایج سسٹم ” میں پیدائش کے وقت بچے کی عمر ایک سال تصور کی جاتی ہے۔
دوسری ہے “کیلنڈر ایج” جس میں بچے کی عمر پیدائش کے وقت زیرو تصور کی جاتی ہے ، اور ہر سال یکم جنوری کو اس عمر میں ایک سال کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔ اور تیسرا ہے انٹرنیشنل ایج اسٹینڈرڈ۔۔ جو پوری دنیا میں استعمال ہوتا ہے۔ اب ان تینوں عمر کے پیمانوں کی مثال دی جائے تو گنگنم اسٹائل سنگر پی ایس وائی اکتیس دسمبر انیس سو ستتر میں پیدا ہوئے۔ انٹرنیشنل ایج کے حساب سے انہیں چوالیس سال کا سمجھا جاتا ہے۔ کیلنڈر ائیر ایج کے حساب سے وہ پینتالیس سال کے ہیں، اور کورین ایج کے حساب سے چھیالیس سال کے ۔۔ کیوں چکراگئے ناں؟ انہی تمام کنفیوژنز کو ختم کرنے کے لیے ایک قانون پاس ہوا ہے جس کے تحت
ملک کی پارلیمنٹ نے حکم دیا ہے کہ جون 2023 سے تمام سرکاری دستاویزات معیاری “بین الاقوامی عمر” کا استعمال کریں۔ یہ اقدام ملک کو باقی دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کر دے گا اور تین مختلف نظاموں کے استعمال سے پیدا ہونے والی قانونی تضادات کو کم کر دے گا۔