جنوبی افریقہ : غزہ کی صورتحال پر اسرائیل سے تمام سفارت کاروں کو واپس بلانے کا اعلان

جنوبی افریقہ : غزہ کی صورتحال پر اسرائیل سے تمام سفارت کاروں کو واپس بلانے کا اعلان

جنوبی افریقہ نےغزہ کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے تمام سفارت کاروں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔صدارتی دفتر کے ایک وزیر

Khumbudzo Ntshavheni

کا کہنا ہے کہ  تل ابیب میں تمام سفارتی عملے کو مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر مشاورت کے لیے پریٹوریا واپس بلایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نالیدی پانڈور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم فلسطینی علاقوں میں بچوں اور معصوم شہریوں کے مسلسل قتل پر انتہائی تشویش میں ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کی طرف سے ردعمل کی نوعیت اجتماعی سزا بن گئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ضروری سمجھا کہ ہم دشمنی کے جامع خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی تشویش کا اشارہ دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *