تیسرا ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کی 17رکنی ٹیم کا اعلان

تیسرا ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کی 17رکنی ٹیم کا اعلان

تیسرے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت نثارعلی کریں گے جبکہ ظفراقبال نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ریاست خان، شاہ زیب، محمد سلمان، محمد آصف، فخرعباس، بدر منیر، معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر، کامران اختر، محمد ارشد، مطیع اللہ، محمد صفدر، اکمل حیات اور محسن خان شامل ہیں۔ 2 ریزرو کھلاڑیوں میں ساجد نوازاور فیصل محمود کو رکھا گیا ہے۔ بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ 4 سے 17 دسمبرتک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ قومی بلائنڈ ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 4 دسمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *