ایرانی ٹیم کے فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر جشن منانے والے شخص کو قتل کردیا گیا۔ ایران کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایران فیفا ورلڈ کپ سے باہرہوگیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیم کی ہار پر ایران میں حکومت مخالف مظاہرین نے جشن منایا۔ شکست کا جشن منانے والوں میں سے ایک شخص کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پرگولی مار کر ہلاک کردیا۔ مہران سمک نامی شخص کو منگل کی رات کو شہر بندر انزالی میں سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ ٹیم کی ہار کا جشن مناتے ہوئے گاڑی کا ہارن بجا رہا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی شکست پر دیگرشہروں میں بھی مظاہرین کو خوشی اور رقص کرتے دیکھا گیا۔

- December 2, 2022
2 years ago
0
You can share this post!