لاہور ہائیکورٹ میں شہری جابر علی نے درخواست دائر کی جس میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود بھی شامل ہیں جب کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی بینچ کے سربراہ ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دیا ہے۔

- November 23, 2022
2 years ago
0
You can share this post!