تنزانیہ : مسافر طیارہ جھیل میں جاگرا ،19 افراد ہلاک

تنزانیہ : مسافر طیارہ جھیل میں جاگرا ،19 افراد ہلاک

تنزانیہ میں مسافر بردار طیارہ جھیل میں گرنے سے 19 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 26 مسافروں کو بچا لیا گیا۔
حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ائیر کی ڈومیسٹک پرواز کیلئے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کیلئے اپروچ پر تھا جو تیز بارش اور شدید موسم کی خرابی کے باعث مشہور وکٹوریہ جھیل میں گرگیا۔
حکام کے مطابق جھیل میں ماہی گیری کرنے والی بورڈ پر سوار مچھیروں اور دیگر ریسکیو ورکرز نے فوری امدادی کام شروع کردیا جس کے نتیجے میں 26 مسافروں کو پانی میں ڈوبے جہاز سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
مجالیوا جیکسن ان بہت سے مقامی ماہی گیروں میں سے ایک تھے جنہوں نے جہاز میں سوار افراد کو بچانے کی کوشش کی۔
مجالیوا جیکسن کو باضابطہ طور پر ہیرو قرار دیا گیا، 1 ملین تنزانیائی شلنگ ($ 430؛ £370) سے نوازا گیا، اور اس کی کوششوں کے لیے فائر اینڈ ریسکیو بریگیڈ میں ملازمت کی پیشکش کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *