زلزلہ ہو یا قدرتی آفت، یا پھر کسی کان میں حادثہ ، تربیت یافتہ چوہے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چوہے عام نہیں بلکہ خاص افریقی نسل کے ہیں جو عام چوہوں سے زیادہ بڑے اور مختلف ہیں۔
ماہرین کے مطابق چوہوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیگ پہنایا جائے گا جس پر ٹریکر، ویڈیو کیمرا، مائیکروفون اور اسپیکر نصب ہو گا تاکہ مشکل میں پھنسے افراد سے رابطہ ہو سکے اور ان کے مقام کا اندازہ لگایا جاسکے ۔