ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکا، 4 افراد ہلاک،38 زخمی

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکا، 4 افراد ہلاک،38 زخمی

ترک میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائرکی استقلال اسٹریٹ میں ہوا، دھماکامبینہ طورپر خود کش تھا۔
استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ٹویٹر پر مرنے والوں کی تعداد کا اعلان کیا اور کہا کہ دھماکہ اتوار کی شام 4:20 بجے پر ہوا۔
دھماکےکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اتوارکا روز ہونے کے باعث تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا رش تھا۔
دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر سیاحوں کی بڑے تعداد موجود تھی اور دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکےکی شدید مذمت کرتے ہیں، استنبول میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *