ترکی کے شیف سالٹ بے کو ورلڈ کپ ٹرافی پر “نمک چھڑکنا” مہنگا پڑگیا

ترکی کے شیف سالٹ بے کو ورلڈ کپ ٹرافی پر “نمک چھڑکنا” مہنگا پڑگیا

ترکی کے سلیبرٹی شیف سالٹ بے پر یو ایس اوپن کپ کے فائنل میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب فیفا کی طرف سے اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہوں نے قطر میں ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر پچ تک “غیر ضروری رسائی” کیسے حاصل کی۔

ترکی کے شیف، جن کا اصل نام نصرت گوکس ہے، فرانس کے خلاف جیت کے بعد ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے ورلڈ کپ ٹرافی کو تھامے اور اسے چومتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

سالٹ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین بھی چراغ پا ہوگئے۔ سالٹ بے لگژری اسٹیک ہاؤسزچین کے مالک ہیں اور 2017 میں ان کو شہرت اس وقت ملی جب سالٹ کی گوشت تیار کرنے اور پکانے کی تکنیک ایک انٹرنیٹ میم بن گئی۔ فیفا کے قوانین میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی تک رسائی انتہائی منتخب لوگوں کے پاس ہوتی ہے، جس میں ٹورنامنٹ کے فاتح، فیفا حکام اور سربراہان مملکت شامل ہیں۔ سالٹ بے نے ورلڈ کپ ٹرافی تھام کر اور اس کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرکے فیفا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

میچ کے بعد جب ارجنٹینا کی ٹیم سیلبریشن میں مگن تھی، سالٹ بے غیر قانونی طور پر اس سیلبریشن کا حصہ بنے ، نہ صرف یہ بلکہ ٹرافی کو ہاتھ میں لیا ، اور اپنی مشہورنمک چھڑکنے کی ٹرک بھی آزمائی۔ اور سالٹ بے کا یہ ناپسندیدہ فعل خود ان کے گلے پڑگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *