فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ارجنٹینا کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ فاتح کھلاڑیوں کا شاندار استقبال ہوا۔ کپتان لائنل میسی چمچماتی ٹرافی لےکرجہازسےباہرآئے۔ کھلاڑیوں نے کھلی بس میں شہرکا چکرلگایا۔ اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام دیوانے ہوگئے۔ عوام کا سمندرسڑکوں پراُمڈ آیا۔ فینز ترانے پڑھتے اوررقص کرتے رہے۔ کھلاڑیوں کے اعزاز میں صدارتی محل میں تقریب کا انعقاد کیا جائےگا۔ ارجنٹینا نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پینالٹیزپر2-4 سے شکست دے کر36 سال بعد ٹائٹل جیتا۔