بیلا حدید کے لیے دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت کا اعزاز

بیلا حدید کے لیے دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت کا اعزاز

جریدے برٹش جی کیو کے مطابق 26 سالہ فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا کو یہ اعزاز اس لیے دیا گیا ہے کیوں کہ وہ  ہر لباس میں جچتی ہیں۔ پھر چاہے مردوں کے ملبوسات ہوں یا  خواتین کے ، بیلا ہر روپ میں اچھی لگتی ہیں۔ بقول جریدے کے ،  بیلا حدید مردوں کے ملبوسات بیشتر مردوں سے زیادہ بہتر انداز سے پہنتی ہیں۔ بیلا حدید 27 سالہ سپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں۔ بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی حملوں اور مظالم کو اجاگر کرنے اور اس موضوع پر سب سے زیادہ بولنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ بیلا حدید کے والد انور حدید فلسطین میں پیداہوئے تھے جو کم عمری میں ہی امریکا منتقل ہوگئے تھے اور ان کی بیٹیاں بیلا اور جی جی حدید اور بیٹا انور وہیں پیدا ہوئے مگر وہ خود کو فلسطینی نژاد کہتے ہیں۔ بیلا کو سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *