دنیا بھر میں کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت پاکستان کے محکمہ صحت نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ائیرپورٹس پر اسکریننگ کی سختی سے پابندی کی جائے۔ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کی تمام ائیرپورٹ پر سختی سی مانیٹرنگ کی جائے۔ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں دو سال تک تباہی مچائی، اور اب ایک بار پھر یہ وائرس دنیا کے مختلف حصوں میں کسی نہ کسی شکل میں سر اٹھا رہا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر چین سے آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مثبت کیس آنے پر متاثرہ مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ علامات والے مسافرکا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا۔ محکمہ صحت کے مطابق تمام مسافروں کو فائزرکا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔

- December 29, 2022
2 years ago
0
You can share this post!