بھارت آج سے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا

بھارت آج سے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا

بھارتی مرکزی بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ابتدا میں اس پروگرام میں محدود تعداد میں صارفین اور تاجروں کو شامل کرکے ایک ماہ تک جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ہول سیل کے شعبے کو اس پائلٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر 4 شہر اور 4 بینک اس پائلٹ پروگرام کا حصہ ہوں گےاور بتدریج اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کو توقع ہے کہ اس ڈیجیٹل کرنسی سے نقد رقم پر انحصار کم ہوگا جبکہ لوگوں کو نجی کرپٹو کرنسی سے دور رکھنا ممکن ہوجائے گا۔ بینک کے مطابق ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی میں اضافی فیچرز اور ایپس کا اضافہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *