بھارتی پولیس نے پیر کے روز نو افراد کو گرفتار کیا، جن میں ٹکٹنگ کلرک اور ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔
نوآبادیاتی دور کا پل دریائے ماچھو پر سیاحوں سے بھرا ہوا تھا۔ یہ سیاح چھٹیوں کے تہوار سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور پل پر کھڑے لوگ تقریباً 10 میٹر (33 فٹ) پانی میں ڈوب گئے۔
ٹانگ اور کمر کی چوٹوں کے بعد زیر علاج اشون مہرا نے بتایا کہ وہ اور چھ دیگر لوگ پل کی دھاتی ریلنگ اور جالی کو پکڑ کر ساحل پر پہنچے تھے۔
مقامی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ گھڑیاں اور برقی اشیاء بنانے والی کمپنی “اوریوا” پل کی انچارج تھی، جس نے حکام کو مطلع نہیں کیا تھا کہ اسے مرمت کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا کہ یہ عوامی استعمال کے لیے موزوں ہے یا نہیں؟
اوریوا کے ترجمان نے رائٹرز کی کالز اور ٹیکسٹ میسجز کا جواب نہیں دیا۔