بھارتی ارب پتی مکیش امبانی انگلش فٹبال کلب لیورپول خریدنے کی دوڑ میں شامل

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی انگلش فٹبال کلب لیورپول خریدنے کی دوڑ میں شامل

بھارت کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی انگلش فٹ بال کلب لیورپول کو حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ فین وے اسپورٹس گروپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کلب کوفروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ انگریزی روزنامے “دی مرر” کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کلب کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی اور اس کے بارے میں دریافت کیا۔ امبانی دبئی، بحرین اورامریکا میں موجود انویسٹرز کے ساتھ مل کر کلب کیلئے بولی لگائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 5 بلین ڈالرکی بولی لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انڈین پریمیئرلیگ کی ٹیم ممبئی انڈینزکےمالک مکیش امبانی نے 2010 میں بھی لیورپول کلب کوخریدنے کی کوشش کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *