جنوبی کوریا کا شہری بھارت میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران زمین پر آگرا جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا۔ پیراگلائیڈنگ کے دوران پیراشوٹ نہ کھلنے سے شہری 50 فٹ کی بلندی سے نیچے آگرا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مرنے والے کی شناخت شن بائیون مون کے نام سے ہوئی۔ جنوبی کوریا کے شہری کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ مقامی حکام کے مطابق شن بائیون ودودرا کے علاقے میں گھومنے آیا تھا جس نے اپنے دوست کو بھی مدعو کیا تھا جہاں دونوں پیراگلائیڈنگ کررہے تھے کہ اس دوران شن کا پیراشوٹ نہ کھل سکا۔ مقامی حکام کے مطابق شہری کے اہلخانہ اور سفارتخانے کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

- December 26, 2022
2 years ago
0
You can share this post!