بنگلادیش پریمیئرلیگ کے ایک ہی میچ میں دوپاکستانی بیٹرزنے سنچریاں اسکورکرڈالیں۔ میر پور میں کھلنا ٹائیگرز اور چٹوگرام چیلنجرز کے درمیان میچ میں پہلے کھلنا ٹائیگرز کے اعظم خان نے سیکڑا بنایا۔ اعظم نے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ اعظم خان نے 58 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔ یہ اعظم خان کے کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔ اسی میچ میں چٹوگرام چیلنجرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نوجوان پاکستانی بیٹرعثمان خان نے بھی سنچری بنادی۔
عثمان خان میچ میں 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ عثمان خان کی بھی یہ پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔ عثمان کی سنچری کی بدولت چٹوگرام چیلنجرزنے179 رنزکا ہدف 19.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عثمان خان پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔