برطانوی شاہی خاندان کودھچکا ، شہزادی کیٹ میں کینسر کی تشخیص

برطانوی شاہی خاندان کودھچکا ، شہزادی کیٹ میں کینسر کی تشخیص

برطانیہ کی شہزادی آف ویلز نے بتایا کہ وہ جنوری میں پیٹ کی بڑی سرجری اور ٹیسٹوں کے بعد کیموتھراپی سے گزر رہی تھیں کیوں کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ تخت کے وارث شہزادہ ولیم کی 42 سالہ اہلیہ کیٹ نے کینسر کی دریافت کو “بہت بڑا صدمہ” قرار دیا۔ یہ خبر برطانوی شاہی خاندان کے لیے ایک تازہ دھچکے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ کنگ چارلس بھی کینسر کا علاج کروا رہے ہیں۔  کیٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بعد میں ہونے والے ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ کینسر پایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں  اور مضبوط ہو رہی ہیں۔  کیٹ نے کہا، ” میری میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا کہ مجھے کیموتھراپی کا کورس کرانا چاہیے اور میں اب اس علاج کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔” وہ جینز اور جمپر میں ملبوس تھیں اور ویڈیو میں کافی تھکی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔ یہ وڈیو بدھ کو ریکارڈ کی گئی۔  آپریشن کے بعد، محل نے کہا تھا کہ شہزادی ایسٹر کے بعد تک سرکاری فرائض پر واپس نہیں آئیں گی، جو اس مہینے کے آخر میں آتا ہے۔ لیکن عوامی زندگی سے ان کی غیر موجودگی نے سوشل میڈیا پر شدید قیاس آرائیوں اور افواہوں کو ہوا دی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *