‘پولرپریت’ کے نام سے مشہور پریت چاندی نے انٹارکٹک ٹریک کے دوران دوسرا عالمی ریکارڈ توڑدیا۔ برطانوی فوج کی افسر نے بطورخاتون نہ صرف تنہا طویل ترین اور غیر تعاون یافتہ قطبی مہم کا عالمی ریکارڈ بنایا بلکہ مجموعی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ مہم کے دوران پریت نے مشکل حالات کے باوجود 70 دن اور 16 گھنٹے میں 922 میل (1,485 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا۔ ڈربی سے تعلق رکھنے والی کیپٹن چاندی نے پہلی بار2021 میں قطب جنوبی تک ٹریکنگ کرکے تاریخ رقم کی۔ پریت کہتی ہیں کہ انہوں نے جوکچھ کیا وہ زندگی کا سب سے مشکل کام تھا۔

- February 1, 2023
2 years ago
0
You can share this post!