برسبین ٹیسٹ بیٹرزکیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ 2 روز میں 34 وکٹیں گرگئیں۔ میچ کا نتیجہ بھی نکل آیا۔ آسٹریلیا اورجنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنزپرڈھیرہوگئی۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 2018 رنزاسکورکئے۔ دوسری اننگز میں بھی جنوبی افریقی بیٹرز بری طرح ناکام رہے اور صرف 99 رنزپرپوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 34 رنزکا ہدف حاصل کرنے میں آسٹریلیا کی 4 وکٹیں گرگئیں۔ اس طرح برسبین ٹیسٹ دوسرے روز ہی نتیجہ خیز ثابت ہوا اور 2 روز کے دوران مجموعی طور پر34 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنزنے پہلی اننگزمیں 2 اوردوسری اننگزمیں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹریوس ہیڈ 92رنزکی اننگزکھیلنے پرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

- December 18, 2022
3 years ago
0
You can share this post!