برسبین: پاکستان ویمنز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ون ڈے میں شکست

برسبین: پاکستان ویمنز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ون ڈے میں شکست

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، میزبان ٹیم نے 10 وکٹوں سے فتح سمیٹتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم 43 اوورز میں صرف 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ندا ڈار 24 اور کپتان بسمہ معروف 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں. ڈارسی براون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب میں آسٹریلیا ویمنز نے ہدف 19.2 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ فوبے لچفیلڈ نے 67 اور بیتھ مونی نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *