بابراعظم اوررضوان کو ٹی20 میں ایک ساتھ اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، سابق پاکستانی کوچ مکی آرتھر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور محمد رضوان کو ایک ساتھ اوپننگ نہیں کرنی چاہیے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفوسے گفتگو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں میں سے کسی ایک کو فخرزمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا چاہیے جبکہ دوسرا ون ڈاؤن پوزیشن پربیٹنگ کرے تاکہ ٹیم کا مڈل آرڈر بھی بہتر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ اورلیفٹ ہینڈ بیٹرزبولرز کو پریشان کرتے ہیں اوربولرز کومختلف زاویوں پرگیند کروانی پڑتی ہے۔ فخرزمان گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹس کھیلتے ہیں وہ بولرزکیلئے دردسر بن سکتے ہیں۔