بابراعظم آئی سی سی ون ڈےکرکٹرآف دی ائیرکیلئے نامزد

بابراعظم آئی سی سی ون ڈےکرکٹرآف دی ائیرکیلئے نامزد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل دوسرے سال آئی سی سی ون ڈے کرکٹرآف دی ائیرایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئے۔ بابراعظم نے سال 2022 میں 9 میچزمیں 679 رنزاسکورکئے جن میں 3 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ون ڈے میں ان کی اوسط 84.87 رہا۔ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، زمبابوے کے سکندررضا اورویسٹ انڈیزکے شائی ہوپ بھی ون ڈے  کرکٹرآف دی ائیرایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔ ایوارڈ کے فاتح کا اعلان جنوری کے تیسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔ بابراعظم 2021 میں ون ڈے کرکٹرآف دی ائیرکا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *