ایڈیلیڈ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل زخمی

ایڈیلیڈ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل زخمی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈیلیڈ میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران روہت شرما کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی۔ بھارتی کپتان نے ٹریننگ وہیں روک دی جبکہ فزیو بھی فوری طور پر گراؤنڈ میں آگئے۔ روہت نے بعد میں نیٹ سیشن میں صرف ایک گیند کا سامنا کیا اورپھروہ گراؤنڈ سے چلے گئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کوانگلینڈ کےمدمقابل آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *