اینی میٹڈ فلم دی سپر ماریو بروز کی باکس آفس پر اونچی اڑان

اینی میٹڈ فلم دی سپر ماریو بروز کی باکس آفس پر اونچی اڑان

اینی میٹڈ فلم دی سپر ماریو بروز نے ریلیز ہوتے ساتھ ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے سیتیس اعشاریہ سات کروڑ ڈالرز کا بزنس کرلیا۔  فلم نے مقامی باکس آفس سے بیس اعشاریہ چار کروڑ جب کہ عالمی باکس آفس سے سترہ اعشاریہ تین کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ۔⁣  رپورٹس کے مطابق دی سپر ماریو بروز نے ویڈیو گیم ایڈاپشن فلم وار کرافٹس اور اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنہوں نے بالترتیب اکیس کروڑ اور پینتیس اعشاریہ آٹھ کروڑ ڈالرز کا اوپننگ بزنس کیا تھا۔ دی سپر ماریو بروز کو دو ہزار تئیس کی سب سے بڑی اوپننگ فلم بھی کہا جا رہا ہے۔ جب کہ اس فلم نے دوسری بڑی اینی میٹڈ اوپننگ کا بھی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔⁣

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *