ایلون مسک کو اپنے جانشین کیلئے ایک ‘احمق” کی تلاش

ایلون مسک کو اپنے جانشین کیلئے ایک ‘احمق” کی تلاش

ایلون مسک نے پیر کو ایک پول کے ذریعے صارفین سے سوال کیا تھا کہ آیا انہیں ٹوئٹر کے سربراہ کے طور پر دست بردار ہوجانا چاہیے؟ اس پول پر ایک کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ صارفین نے رائے کا اظہار کیا ، جس میں اکثریت کا جواب ان کے مستعفی ہونے کے حق میں تھا۔ مسک کے پول پر 57 اعشاریہ پانچ فی صد نے جواب دیا کہ ‘ہاں’ انہیں ٹوئٹر کی سربراہی سے ہٹ جانا چاہیے جب کہ 42 اعشاریہ پانچ کی رائے تھی کہ انہیں سی ای او رہنا چاہیے۔ اس پول کے بعد ایلون مسک نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”جیسے ہی مجھے کوئی اتنا احمق مل جائے گا جو میری نوکری لے سکے، میں سی ای او کے طور پر استعفیٰ دے دوں گا۔ اس کے بعد میں صرف سافٹ ویئر اور سرورز ٹیمز چلاؤں گا۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *