ایف بی آر نے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کردیے

ایف بی آر نے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کردیے

ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے نظرثانی شدہ ویلیوایشن جاری کیے گئے ہیں، نئے ریٹس کے مطابق جائیدادوں کے ریٹس میں 15سے 75فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ریٹس کے مطابق غیرمنقولہ املاک کی مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرح کے مطابق کیا جائے گا اور کیپیٹل گین ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیک س وصول کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے ریٹ کے مطابق 5 سال تک پرانے رہائشی تعمیر شدہ اسٹرکچر کے نئے ریٹس 3ہزار روپےفی مربع فٹ مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ 5 سال سے پرانی تعمیر شدہ جائیدادکے ریٹ 1500روپے فی مربع فٹ مقرر ہوگئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ایس آر او کے جاری ہونے کے بعد پرانی قیمتیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *