ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ کی طرز پر رواں برس ستمبر میں کھیلا جائے گا۔۔ ایونٹ کیلئے پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کی فاتح گروپ کی تیسری ٹیم ہوگی۔ ایونٹ میں ممکنہ طور پر پاکستان اور بھارت 3 بارآمنے سامنے آسکتے ہیں۔ سپر فور مرحلے کے بعد فائنل میں بھی روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہوسکتا ہے۔ 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔