ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ کی متحدہ عرب امارات آمد
پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئی،، قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچا، کھلاڑی آج آرام کریں گے، کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز ہوگا۔ آصف علی، افتخاراحمد، عثمان قادر، محمد حسنین اورحیدرعلی آج دبئی پہنچ کراسکواڈ کوجوائن کریں گے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا آغازستائیس اگست سے ہوگا۔ گرین شرٹس اپنا پہلا میچ اٹھائیس اگست کوروایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلیں گے۔