ایشیا کپ، بھارت کی سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کےخلاف 5 وکٹ سے کامیابی
ایشیا کپ میں بھارت نےسنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ دبئی میں بھارت کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی، مجموعہ 147 تک پہنچ سکا۔ محند رضوان 43 اور افتخار احمد 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہنواز دھانی نے اختتامی اوورز میں 6 گیندوں پر 16 رنز اسکور کئے۔ بھونیشور کمار نے 4 اور ہاردک پانڈیا نے 3 وکٹیں اڑائیں۔
پاکستانی بولرز نے 148 رنز کے ہدف کو بھارتی بیٹرز کیلیے مشکل بنادیا۔ نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں کے ایل راہول کو پویلین بھیجا پھر نواز نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر. جڈیجا نے سوریا کمار یادیو اور ہاردک پانڈیا کے ساتھ پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو ہدف کے قریب کردیا۔ میچ آخری اوور تک گیا نواز نے۔پہلی ہی گیند پرجڈیجا کو بولڈ کردیا لیکن اوور کی چوتھی گیند پر پانڈیا نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ نواز نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پانڈیا مین اف دی میچ قرار پائے۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ جمعہ کو ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گی۔