اگلے ورلڈ کپ میں میسی کی 10کی جرسی تیار رکھیں گے، منیجرارجنٹینا فٹبال ٹیم

اگلے ورلڈ کپ میں میسی کی 10کی جرسی تیار رکھیں گے، منیجرارجنٹینا فٹبال ٹیم

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ارجنٹینا کے منیجر لائنل اِسکولونی کا کہنا ہے کہ اگلے ورلڈ کپ میں میسی کیلئے دس نمبروالی جرسی تیاررکھیں گے۔ ورلڈ کپ فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اِسکولونی کا کہنا تھا کہ اگر میسی نے اپنے ملک کے لیے مزید کھیلنے کا فیصلہ کیا تو 2026 ورلڈ کپ کیلئے ان کی جرسی تیاررکھیں گے۔ منیجرکا مزید کہنا تھا کہ میسی نے اپنے کیرئیرمیں جوچاہا وہ حاصل کیا۔ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں میں جوچیزمنتقل کی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔ ڈریسنگ روم میں میسی جیسا متاثرکن شخص زندگی میں نہیں دیکھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *