اٹلی میں قدیم رومن دور سے تعلق رکھنے والے کانسی کے مجسمے دریافت

اٹلی میں قدیم رومن دور سے تعلق رکھنے والے کانسی کے مجسمے دریافت

اٹلی میں ماہرین آثار قدیمہ نے ٹسکنی کے تھرمل حماموں میں قدیم رومن دور سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زیادہ خوبصورتی سے محفوظ شدہ کانسی کے مجسمے دریافت کیے ہیں ۔ جسے ماہرین ایک سنسنی خیز دریافت قرار دے رہے ہیں۔

یہ مجسمے روم کے شمال میں تقریباً 160 کلومیٹر (100 میل) کے فاصلے پر صوبہ سیانا کے ایک پہاڑی قصبے سان کیسیانو ڈی باگنی میں دریافت ہوئے ہیں۔ جہاں ماہرین آثار قدیمہ 2019 سے قدیم کھنڈرات کی تلاش کر رہے ہیں۔
وزارت ثقافت کے ایک اعلیٰ اہلکار، ماسیمو اوسانا نے اسے “قدیم بحیرہ روم کی تاریخ کی سب سے قابل ذکر دریافتوں میں سے ایک” قرار دیا اور قدیم یونانی جنگجوؤں کی ایک بڑی جوڑی رائس کانسی کو سمندر سے نکالے جانے کے بعد سے سب سے اہم قرار دیا۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *