آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : اہم ترین میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : اہم ترین میچ میں پاکستان نے  نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی۔
پاکستان نے 92 رنز کا ہدف 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد رضوان نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے جب کہ شان مسعود 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈزکے برینڈن گلوور دو اور پال وین میکارین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر شاداب خان کو ‘مین آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *