انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راب کی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ایک بیان میں راب نے کہا کہ سیکیورٹی وفد نے حالات معمول کےمطابق ہونے کی رپورٹ دی ہے۔ ای سی بی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے ہرکھلاڑی کواپنے سیکیورٹی وفد کی رپورٹ پرپورا بھروسہ ہے۔ ایم ڈی انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا۔ گزشتہ ٹی20 سیریزکے دوران پاکستان میں انگلش ٹیم کا بہت خیال رکھا گیا۔۔ انگلش ٹیم 3 ٹیسٹ میچزکی سیریزکیلئے 27 نومبرکواسلام آباد پہنچے گی۔

- November 23, 2022
3 years ago
0
You can share this post!