قطر: انگلینڈ کی فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں رسائی، سینیگال کو 0-3 سےپچھاڑ دیا

قطر: انگلینڈ کی فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں رسائی، سینیگال کو 0-3 سےپچھاڑ دیا

انگلینڈ نے سینیگال کو 0-3 سے آوٹ کلاس کرکے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راونڈ آف 16کے میچ میں انگلینڈ نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ جارڈن ہینڈرسن نے 38ویں منٹ میں گول داغ کر انگلینڈ کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں کپتان ہیری کین نے گیند کو جال میں پہنچا کر انگلینڈ کی برتری دوگنی کردی۔ بوکایو ساکا نے 57ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 0-3 کردیا۔ یوں انگلینڈ نے 12ویں مرتبہ کوارٹرفائنل کیلیے کوقلیفائی کرلیا۔ گوارٹرفائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن فرانس سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *