انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں اپنا باورچی لانے کا فیصلہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں اپنا باورچی لانے کا فیصلہ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں اپنا باورچی بھی ساتھ لانےکا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کیخلاف 3 ٹیسٹ میچزکی سیریزکیلئے انگلش ٹیم 27 نومبرکواسلام آباد پہنچے گی۔ اس باردورے کی خاص بات یہ ہے کہ انگلش ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لا رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی غیر ملکی ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی باورچی بھی اس کے اسکواڈ کا حصہ ہوگا۔ برطانوی اخبار کے مطابق اسکواڈ کےہمراہ باورچی بھیجنے کا فیصلہ انگلش ٹیم کے گزشتہ دورہ پاکستان میں ٹی20 سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے پیٹ خراب ہونے کے باعث کیا گیا۔ شیف عمر میزیان انگلش ٹیم کو راولپنڈی میں جوائن کریں گے۔ انگلش کپتان معین علی نے پاکستان میں ٹی20 سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں کی تعریف کی تھی جبکہ لاہورکے کھانے انہیں زیادہ پسند نہیں آئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *