انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑدیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش بیٹرزنے کرکٹ کا ایک صدی قبل بننے والا ریکارڈ توڑڈالا۔۔ اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے دن 494 رنزبنائے تھے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلش بیٹرزنے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف 4 وکٹوں پر 506 رنزاسکورکئے۔ انگلینڈ کے 4 بلےبازوں نے سنچریاں اسکورکیں۔ زاہد محمود نےڈیبیوپر2، حارٖث رؤف اورمحمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

- December 1, 2022
3 years ago
0
You can share this post!